ChillInFriends Forum | Worlds Best Forum -
Hello Guest, Welcome to the Guest Panel Please Enter Your Details Below to Login In...

زبان کی بے احتیاطی

Go down

default زبان کی بے احتیاطی

Post by no_more_pain5 on Wed Jun 05, 2013 8:43 pm


زبان کی بے احتیاطی

۔ 299”حضرت سہلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” کون ہے جو مجھے ”دو چیزوں“ زبان زبان اور عصمت کی ضمانت دے، میں اس کیلئے جنت کا ضامن ہوں گا۔“
غیر ذمہ دارانہ گفتگو
۔ 300”حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” کہ انسان کے جھوٹا ہونے کےلئے کافی ہے
کہ جو کچھ سنے اسے بلا تحقیق بیان کر دے۔
“۔301 ”حضرت عبداللہ بنؓ مسعود سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ شیطان انسانی شکل بنا کر لوگوں کے پاس پہنچتا ہے اور ان کو جھوٹی افواہیں سناتا ہے اس کے بعد لوگ منتشر ہو جاتے ہیں ان میں سے ایک کہتا ہے کہ میں نے ایسے شخص کو باتیں کرتے ہوئے سنا تھا جسکا حلیہ تو میں جانتا ہوں لیکن معلوم نہیں اس کا نام کیا ہے۔
توضیح: اس روایت سے معلوم ہوا کہ جھوٹی افواہیں اڑانا اور بلاتحقیق اس قسم کی افواہوں پر یقین کر لینا دونوں شیطانی کام ہیں۔


۔302 ”حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ کو صفیہؓ کی طرف سے ایسا اور ایسا ہونا یقینی پستہ قد ہونا کافی ہے۔ یعنی اس کی مذمت میں یہی بات کیا کم ہے کہ وہ چھو ٹے قد کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”تم نے ایسی بات کہہ دی ہے اگر وہ سمندر میں ملا دی جائے تو اس پر بھی غالب آجائے یعنی اسے بھی کڑوا کر دے“۔ اس حدیث میں کئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔
۔1 سوکنوں کے باہمی رشک کا معاملہ ایسا طبعی تقاضا ہے کہ عورت خواہ تقویٰ کی انتہائی بلندیوں پر کیوں نہ ہو کسی نہ کسی حد تک اسے پورا کیے بغیرنہیں رہ سکتی، اس جذبہ کو بالکل فنا نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اس کی تلخیوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے کم سے کم کر دیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موقع پر بروقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہہ فرمائی۔
“ ۔2 شوہر کی یہ بڑی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ گھر والوں کی دینی تربیت اور اخلاقی اصلاح سے ایک لمحہ کیلئے بھی غافل نہ ہو۔
“۔3“ زبان کے استعمال کے معاملہ میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے، اس بارے میں ذرا سی بے احتیاطی دنیا و آخرت میں نہایت خطرناک نتائج سامنے لا سکتی ہے۔ خصوصاً خواتین کو تو اپنی زبان پر کڑی نگرانی رکھنی چاہئے۔ عام طور پر گفتگو میں ان سے بہت زیادہ بے احتیاطی ہو جاتی ہے اور غیبت، بدگوئی کو شراب میں جب وہ مد ہوش ہوتی ہے تو نہ اپنے ان کی زبان سے محفوظ رہتے ہیں اور نہ پرائے ان کی زد سے بچ سکتے ہیں۔
فحش کلامی
۔303”بروایت عائشہؓ کہتی ہے کہ ایک شخص نے آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت طلب کی۔ آپ نے گھر والوں سے کہا: ”اسے اندر آنے دو، یہ اپنے قبیلہ کا کیا ہی برا شخص ہے“ جب وہ آپ کے روبرو آکر بیٹھا تو آپ بہت ہی خندہ پیشانی سے پیش آئے۔ جب وہ آدمی چلا گیا تو حضرت عائشہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے اس شخص کے بارے میں پہلے تو ایسا فرمایا: لیکن بعدمیں ملاقا ت کے وقت آپ اس سے خندہ پیشانی سے پیش آئے۔ آپ نے فرمایا: تم نے مجھے گوکب پایا ہے؟ قیامت کے دن بدترین انسان وہ ہو گا جس سے لوگ اس کی شرارت یا فحش کلامی کی بنا پر کتراتے ہوں۔“
توضیح:1۔ عام طورپر ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے ہنس مکھ چہرے کے ساتھ ملنا چاہیے۔، چڑ چڑا پن، بدمزاجی اور فحش کلامی اللہ تعالیٰ کو بہت ہی ناپسند ہے۔
۔ 2اگر معاشرے میں کوئی شخص فساد پھیلانا چاہتا ہے تو اس شرک سے لوگوں کو بچانے کیلئے سا کی غیر حاضر میں اس کی مذمت کی جا سکتی ہے۔
حلف بازی
۔304”حضرت ابوقتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” خرید و فروخت میں زیادہ قسمیں کھاتے اور حلف اٹھانے سے پرہیز کرو، اس لیے کہ یہ حلف بازی پہلے پہل کاروبار چلا دیتی ہے اور پھر برکت کو مٹا ڈالتی ہے۔


Last edited by no_more_pain5 on Wed Jun 05, 2013 10:37 pm; edited 2 times in total
avatar
no_more_pain5
V.I.P MEMBER
V.I.P MEMBER

Posts : 11
Points : 28
Reputation : 1
Join date : 2013-06-05
Age : 29
Location : sindh

USER AWARD
Most Intelligent Member Most Intelligent Member:
Most Active User overall Most Active User overall:
Most Funny Posts Most Funny Posts:

Back to top Go down

default Re: زبان کی بے احتیاطی

Post by Little_Master on Wed Jun 05, 2013 9:35 pm


____________________________________________________$!Gn@tUr3____________________________________________________

avatar
Little_Master
Super Admin
Super Admin

Posts : 436
Points : 112253
Reputation : 58
Join date : 2010-09-08
Age : 21
Location : karimabad/karachi
Member Title : Super Admin

USER AWARD
Most Intelligent Member Most Intelligent Member: By Mani_143
Most Active User overall Most Active User overall: By Sub_MaYa
Most Funny Posts Most Funny Posts: By DuniaChat

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum